سونیاگاندھی کا پارلیمنٹ کے سرمائی جلاس میں ہورہی تاخیرپرپی ایم مودی پرتیکھاحملہ

sonia-gandhi
کانگریس صدرسونیاگاندھی کی رہائش گاہ پر20نومبرکوکانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں جہاں ایک طرف پارٹی صدرعہدہ کے انتخابات سے متعلق اہم فیصلہ لیاگیاہے۔وہیں میٹنگ کی صدارت کررہیں کانگریس صدرسونیاگاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی کوسخت تنقیدکانشانہ بنایا۔سونیاگاندھی نے سرمائی اجلاس میں ہورہی تاخیرکے لئے پی ایم مودی کوذمہ دارٹھہراتے ہوئے کہاکہ’’مودی بغیرتیاری کے جی ایس ٹی لانچ کرنے کے مقصدسے نصف شب میں پارلیمنٹ آتے ہیں لیکن اجلاس کاسامناکرنے کی وہ ہمت نہیں کرپارہے ہیں‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ ’موجودہ وقت میں پارلیمانی روایات اورجمہوریت کاگھلاگھونٹاجارہاہے۔جمہوریت کے مندرپرتالالگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بدعنوانی سے لیکردفاعی معاہدہ تک،ہرموضوع پرمرکزی حکومت کوجواب دیناچاہئے لیکن ان سب سے بچنے کی کوشش کررہی ہے‘‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *