کسی بھی معاشرہ کی تعمیروترقی بغیر تعلیم کے ممکن نہیں: وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور

AMU-Vice-Chancellor-Prof-Tariq
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو ) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے دبئی میں اے ایم یو الیومنائی فورم کے زیرِ اہتمام’’ خواتین، اقلیتوں اور دلتوں کا فروغ‘‘موضوع پر منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرہ یا طبقہ کے مکمل فروغ کا سب سے طاقتور اور واحد وسیلہ تعلیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے سبھی طبقات کو آگے آنا ہوگا اور متحدہ طور پر پسماندہ، غریب اور کمزور طبقات کے فروغ کے لئے کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے حاضرین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اپنے محدود وسائل اور میدانِ عمل سے اوپر اٹھ کر اس سلسلہ میں جو کچھ کر سکتی ہے اس کے لئے وہ مثبت مشوروں کے خواہاں ہیں جن کا خیر مقدم ہوگا۔
واضح ہوکہ مذکورہ کانفرنس کا انعقاد یو اے ای کی اے ایم یو الیومنائی فورم کے زیرِ اہتمام سرسید احمد خاں کی دو صد سالہ یومِ پیدائش تقریبات کے تحت کیا گیا تھا۔اس موقع پر یو اے ای کے سابق سیاسی رہنما اور وزیر ڈاکٹر محمد سعید القندی نے پروگرام کی صدارت کی۔ڈاکٹر القندی نے اپنے خطاب میں سرسید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک عظیم دانشور قرار دیا اور ان کے کارناموں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے یو اے ای کے بانی شیخ زائد النہیان کے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں جدید ملک کا بانی قرار دیا۔الیومنائی فورم کے صدر قطب الرحمن نے حاضرین کا خیر مقدم کرتے ہوئے سرسید کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر اے ایم یو کے پروفیسر سہیل صابر اور ڈاکٹر شارق عقیل سمیت یو اے ای میں رہنے والے اے ایم یو کے سابق طلبہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *