امریکہ کے تھورنٹن کے والمارٹ اسٹورمیں فائرنگ ،3افرادہلاک

wallmart
امریکہ کے کولوراڈومیں تھورنٹن واقع والمارٹ اسٹورمیں مقامی وقت کے مطابق صبح گولی باری کی ایک واقعہ سے سنسنی پھیل گئی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق گولی باری میں تین لوگوں کے مارے جانے کی خبرہے، جبکہ کئی لوگ زخمی بتائے جارہے ہیں۔حالانکہ ابھی تک زخمیوں کی سرکاری تعدادپتہ نہیں چل سکی ہے۔سیکوریٹی اہلکاروں نے علاقے کوگھیرلیاہے اوروالمارٹ اسٹورسینٹرکوخالی کرالیاگیاہے۔فائرنگ ہوتے ہی اسٹورمیں موجودملازم اورعوام نے بھاگ جان بچائی ۔
عیاں رہے کہ ایک دن قبل ہی امریکہ کے نیویارک میں واقع مینہٹن ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ٹرک سے کچل کرآٹھ لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *