اے ایم یو کی فیکلٹی آف لاء میں جوڈیشیل و سول سروسیز کے کامیاب طلبا کیلئے تہنیتی جلسہ

Selected-Students-various
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کی فیکلٹی آف لاء میں سال 2016-17کی مختلف جوڈیشیل و سول سروسیز میں منتخب کئے گئے طلبہ کے لئے تہنیتی جلسہ منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد شعبۂ قانون کے چیئرمین پروفیسر جاوید طالب نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔ کامیاب طلبہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کی زندگی کے اپنے تجربات بیان کئے اور یہ بھی بتایا کہ مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی کے لئے انھوں نے کس طرح سے تیاری کی۔ انھوں نے کہاکہ سخت محنت اور کیریئر پر پوری توجہ کے بغیر کامیابی مشکل ہے۔ سول سروسیز امتحان کی تیاری کے لئے انھوں نے طلبہ کے اندر جوش و جذبہ پیدا کرنے کی کوشش کی اور کہاکہ پڑھائی کرتے وقت نوٹ بناتے چلیں۔
پروگرام کے آخر میں کامیاب طلبہ کو یادگاری نشان پیش کئے گئے۔ فیکلٹی آف لاء کے ڈین پروفیسر ظہیرالدین نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کا انعقاد لاء سوسائٹی کے انچارج ڈاکٹر محمد طارق کی رہنمائی میں عمل میں آیا جس میں لاء سوسائٹی کے اراکین نے بھرپور تعاون کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *