سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے لبنان چھوڑنے کوکہا

shah-salman
لبنان کے وزیراعظم سعدالحریری کے سعودی عرب سے پراسرارطریقے سے مشرق وسطیٰ میں ایک بارپھرسے حالات کشیدہ ہوگیاہے۔سعودی عرب اوریونائٹیڈعرب امارات نے اپنے شہریوں سے فوراً لبنان چھوڑنے اوروہاں کادورہ نہ کرنے کوکہاہے۔لبنان سرکارسے گہرائے تناؤ کے بعدسعودی عرب اوریونائٹیڈعرب امارات حکومت نے یہ حکم جاری کئے ہیں۔سرکاری خبرایجنسی ’سعودی پریس ایجنسی‘(ایس پی اے)نے وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ لبنان جمہوریہ میں بگڑے حالات کودیکھتے ہوئے سعودی عرب اپنے شہریوں سے جلد سے جلدلبنان چھوڑنے کوکہاہے۔سعودی عرب نے اپنے شہریوں کوصلاح دی ہے کہ وہ کسی دوسرے ملک سے بھی لبنان نہ جائیں۔اس کے علاوہ یونائٹیڈعرب امارات نے اپنے شہریوں سے کہاکہ وہ لبنان کا دورہ کرنے سے بچیں۔
واضح رہے کہ ہفتہ کولبنان کے وزیراعظم سعدالحریری نے سعودی عرب سے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیاتھا۔انہو ں نے ٹیلی ویژن میں خطاب کے دوران استعفیٰ کے فیصلے کی جانکاری دی۔ان کے اس اعلان سے پورادیش دنگ رہ گیاتھا۔اس دوران انہو ں نے اپنی جان کوخطرہ بتایاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *