ڈائریکٹرسنجے لیلابھنسالی کی سیکوریٹی بڑھائی گئی

sanjay-leela-bhansali
فلم ڈائریکٹرسنجے لیلابھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘کی مجوزہ ریلیزتاریخ نزدیک آتے ہی تنازعہ عروج پرپہنچتاجارہاہے۔سنیماگھرجلانے ،جان سے مارنے اورتشددپھیلانے کی دھمکی دی جارہی ہے۔یوپی سرکارنے بھی تنازعات کولیکردعویٰ کیاکہ لوگوں میں غصہ ہے۔بلدیاتی انتخابات کے پیش نظریوپی میں فلم ریلیزہونے سے بدامنی پھیل سکتی ہے۔اس بیچ میرٹھ میں ایک راجپوت لیڈرنے سنجے لیلابھنسالی کے خلاف فرمان جاری کیا۔اس نے کہا’جوبھنسالی کاسرکاٹ کرلائے گااسے پانچ کروڑروپے کاانعام ملے گا‘۔یہ فلم مجوزہ تاریخ یکم دسمبرکوریلیزہوہوگئی۔
تنازعات کے پیش نظرمہاراشٹرسرکارنے بھنسالی کی سیکوریٹی کوربڑھادی ہے۔پہلے بھنسالی کے گھراورجوہومیں واقع آفس کے باہرپولس کاپہراتھا۔اب سنجے بھنسالی کے ساتھ دوگن مین 24گھنٹے کیلئے تعینات کئے گئے ہیں۔یہ سیکوریٹی بھنسالی کوتب تک کیلئے ہے جب تک ان پرخطرہ ہے۔اس کے ساتھ ہی بھنسالی کے گھراوران کے آفس کے باہرپولس پیٹرولنگ بڑھادی گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *