فلم ’ریس 3‘میں دوڑیں گے سلمان خان

race-3
بالی ووڈ اسٹارسلمان خان کے فینس ان کی آنے والی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘کولیکرپہلے سے ہی حوصلہ افزاہیں اوراب ریموڈیسوجانے ان کے لئے ایک اورخوشخبری دی ہے۔کوریوگرافی سے ڈائریکشن کی جانب بڑھ رہے ریموڈیسوجانے اپنی اگلی فلم ’ریس3‘کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ریموسوشل میڈیاپراس فلم کے کلپ کافوٹوشیئرکرتے ہوئے لکھا’میری زندگی کی سب سے بڑی ریس#Race3begins #Race3.یہ ’ریس‘سیکویل کی تیسری فلم ہے۔ابھی تک اس فلم کے دونوں پارٹس میں سیف علی خان نظرآئے تھے، لیکن اس تیسرے پارٹ میں سلمان خان نظرآنے والے ہیں۔وہیں اس فلم کے تیسرے پارٹ کی باگ ڈورریموڈیسوجانے ڈائرکٹرجوڑی عباس-مستان سے اپنے ہاتھ میں لے لی ہے۔اس فلم میں جیکلین فرنانڈیز،ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم اوربابی دیول نظرآنے والے ہیں۔جیکلین ’ریس 2‘میں بھی نظرآچکی ہیں۔پروڈیوسررمیش تورانی سلمان خان کی اس فلم کوبھی اگلے سال عیدپرلیکرآرہے ہیں۔’ممبئی مرر‘کی خبرکے مطابق، ثاقب سلیم ، ڈیزی شاہ اوربابی دیول نے شوٹ کی شروعات ایک ایکشن سیکویل سے کی ہے، جبکہ سلمان اورجیکلین تھوڑے دنوں کے بعداس فلم کی شوٹنگ شروع کریں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *