کرکٹ کھلاڑی روبن اتھپاآج 32برس کے ہوگئے

robin-uthappa
کرناٹک کے اسٹائلش بلے باز رابن اتھپاکاآج اپنا32واں جنم دن منارہے ہیں۔11نومبر1985کوروبن اتھپاکاجنم کرناٹک کے کورگ میں ہوا۔روبن کوشارٹرفارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ماناجاتاہے۔روبن اتھپاکوبین الاقوامی سطح پربہت زیادہ موقع نہیں ملے اوران کی زندگی بھی کافی اتارچڑھاؤ سے لبریزرہاہے۔روبن کوان کی تابڑتوڑبلے بازی کیلئے جاناجاتاہے۔ان کے علاوہ وہ ضرورت پڑنے پروکٹ کیپرنگ بھی کرتے ہیں۔آئی پی ایل کے میچو ں میں وہ وکٹ کیپربلے بازکی حیثیت سے اترچکے ہیں۔روبن کے والد وینوبین الاقوامی ہاکی ریفری رہ چکے ہیں۔ہاکی سے جڑے خاندان سے آنے کے باوجوداتھپانے اپنی زندگی کیلئے کرکٹ کاہی انتخاب کیا۔روبن کافی کم عمرسے کرکٹ کھیل رہے ہیں۔یوں توکرکٹ اتہاس میں رابن اتھپاکی کچھ خاص پاریاں نہیں رہی ہیں ،لیکن پھربھی ٹی ٹوئنٹی میں انہو ں نے ایک ایسی گیندپھینی تھی، جس نے اتہاس لکھ دیاتھا۔
دراصل اتھپانے ٹی ٹوئنٹی میں صرف ایک ہی گیندپھینکی ہے، جس نے انہیں ’امر‘بنادیا۔یہ بال انہوں نے اپنے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف بال آؤٹ کے دوران بال ڈالی تھی، جوسیدھے اسٹمپ پرلگی اورہندوستان نے کرکٹ اتہاس کاپہلااورآخری بال آؤٹ جیت لیا۔ٹی 20ورلڈکپ کے دلچسپ میچ محں پاکستان کے خلاف گروپ مقابلے کے دوران روبن اتھپانے یہ کارنامہ کرکے دکھایاتھا۔اس میچ میں ایک بعدایک ہندوستانی وکٹ گرتے جارہے تھے، لیکن رابن اتھپاوکٹ پرجمے ہوئے تھے۔پاکستان کے تیزگیندبازمحمدآصف کی خطرناک گیندبازی کے بیچ انہو ں نے 39گیندوں پرچارچوکوں اوردوچھکوں کی مددسے 50رن بنائے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *