پارکنگ اٹینڈنٹ نے لی حاملہ خاتون کی جان

malti-file-photo
نوئیڈاکے سیکٹر18مارکیٹ کی پارکنگ میں کارپارک کررہے پارکنگ اٹینڈنے تیزی کارچلاتے ہوئے 26سال کی حاملہ خاتون کوکچل دیا۔خاتون اپنے شوہرکے ساتھ جارہی تھی۔اس حادثہ میں خاتون بری طرح زخمی ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچی پولس نے خاتون کوکیلاش اسپتال میں داخل کرایا،لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔جس پارکنگ اٹینڈنٹ نے خاتون کوٹکرماری ہے وہ نابالغ ہے ۔پارکنگ کا ٹھیکیدارکامتاپرسادپانڈے ہے اوریہ پارکنگ دہلی کے بابی نامی شخص کی ہے۔پولس کے مطابق ،یہ حادثہ 12نومبرکوہواہے۔نوئیڈاکے سیکٹر75کے جے ایس آروماسوسائٹی میں پرتیک اورمالتی کرائے پررہتے ہیں۔اتوارکودونوں سیکٹر11مارکیٹ میں واقع ہاٹ بریڈدکان سے کیک لیکرپارکنگ میں کھڑی کارکی طرف لوٹ رہے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *