ہندنژادسکھ خاتون امریکہ کی یوباسٹی میں میئرمنتخب

preet-bidbal

امریکہ میں پہلی بارایک سکھ خاتون پریت دیدبل کومیئرمنتخب کیاگیاہے۔وہ 5دسمبرکویوباسٹی کے میئرکے طورپرحلف لیں گی۔انہیں کیلی فورنیاسٹی کاؤنسل نے اپائنٹ کیا ہے۔اس سے پہلے یوایس میں منتخب کئے گئے سبھی سکھ میئرمردتھے۔پریت 2014میں یوباسٹی کاؤنسل کی رکن بنی تھیں اورفی الحال ڈپٹی مےئرعہدہ فائزہیں۔میئرمنتخب ہونے کے بعدپریت نے کہاکہ بے گھرلوگوں کی مدد اورایجوکیشن ان کی پراپرٹی ہے۔عیاں رہے کہ کیلی فورنیاکے سٹر-یوباریجن میں سکھ کمیونٹی کی تعدادسب سے زیاد ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ ہندنژادپریت دیدبل کے پاس پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرکی ڈگری ہے۔انہوں نے نیوٹریشن اورفزیکل میں گریجویشن کمپلیٹ کیاتھا۔پریت سے پہلے ان کی فیملی میں کبھی کسی نے گریجویشن تک پڑھائی نہیں کی۔ان کی فیملی 1968میں ہندوستان سے امریکہ پہنچی تھی۔پریت کے خاندان کے لوگ پہلے فارم لیبرکاکام کرتے تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *