روس میں صدرپوتن کوٹکردیں گی ’سابق پورن اسٹار‘

vladimir putin and elena
روس میں اگلے سال 2018کی شروعات میں صدرکیلئے الیکشن ہونے جارہاہے اورابھی سے ہی صدرانتخابی سرگرمیں تیزہوگئی ہیں۔روس کے ولادیمیرپوتن موجودہ صدرہیں اورآئندہ ہونے والے صدرانتخابات میں پوتن پھرسے دعویٰ پیش کرنے جارہے ہیں۔پوتن کے سامنے دیگرجماعتوں کے امیدوارٹکردینے کیلئے تیارہیں۔اس بیچ اس انتخاب میں گلیمرکابھی تڑکالگایاگیاہے ایلینابرکووانے۔ایلینا بھی اس انتخابی میدان میں اترنے والی چوچھی خاتون امیدواربننے جارہی ہیں۔ایلینابرکوواایک مشہورماڈل اورسابق پورن اسٹاررہ چکی ہے۔برکووانے انسٹگرام پرایک ویڈیوشیئرکرتے ہوئے کہاکہ وہ فلم ڈائریکٹروینسٹین سے تنگ آگئی ہے،وینسٹین پرجنسی زیادتی کے الزامات لگے ہوئے ہیں۔
عیاں رہے کہ مورمانسک شہرکی رہنے والی 32سالہ ایلینااس سے پہلے بھی انتخاب لڑچکی ہیں۔2009میں ایلینانے مےئرعہدہ کیلئے قسمت آزماچکی تھی۔اس وقت وہ صدرعہدہ کے امیدواری کیلئے چھوٹی تھی۔یہاں صدرعہدہ کے امیدوارکی عمرکم سے 35سال ہونی چاہئے۔برکووانے 2004میں پورن فلموں کی دنیامیں قدم رکھاتھا۔انسٹگرام پران کے قریب 7لاکھ فلورس ہیں۔
واضح ہوکہ ایلیناکے علاوہ روس کے صدرانتخابات میں تین خواتین حصہ لے رہی ہیں، جس میں ایک ٹی وی ہوسٹ انفیساچیکھووااوردوصحافی خاتون شامل ہیں۔قابل توجہ بات یہ ہے کہ روس کے صدرعہدہ پرآج تک کے تاریخ میں کوئی بھی خاتون قابض نہیں ہوپائی ہے۔اگران خواتین میں سے کوئی الیکشن جیت لیتی ہیں تویہ تاریخ پہلی بارہوگا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *