وزیراعظم نریندرمودی اور امریکی صدرٹرمپ کی ملاقات

modi-trump
وزیراعظم نریندرمودی کی پچھلے5مہینے کے اندرامریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ سے تیسری ملاقات ہے۔دراصل پی ایم نریندرمودی اے ایس اے این سمٹ میں حصہ لینے کیلئے منیلامیں ہیں۔ آج13نومبرکوپی ایم مودی اورامریکی صدرٹرمپ کے درمیان بات چیت ہوئی ۔دونوں لیڈروں نے میٹنگ کے دوران کئی مسئلوں پربات کی۔پی ایم مودی نے صدرٹرمپ سے ملاقت کرکے کہاکہ ہندوستان اورامریکہ کے بیچ رشتے کافی پرانے اورمضبوط ہیں۔دونوں ملک ایشیااورانسانیت کیلئے ساتھ مل کرکام کریں گے۔واضح ہوکہ مودی نے آج پیرکوفلپنس کے لاس بنوس کے انٹرنیشنل رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کادورہ بھی کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *