امریکہ:ٹیکساس کے چرچ میں اندھادھندفائرنگ،26افرادہلاک

charch
امریکہ کے ٹیکساس کے ایک بیپٹسٹ چرچ میں 5نومبربروزاتوارکوایک مسلح شخص نے اندھادھندگولی باری کی ہے۔اس حملہ میں 26لوگوں کی مرنے کی خبرہے۔ٹیکساس کے گورنرگریگ اباٹ نے دیرشت ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ہمیں نہ پتہ کہ وہ تعدادبڑھی یانہیں،لیکن ہمیں پتہ ہے کہ یہ بہت زیادہ ہے۔گورنر گریگ ایبٹ نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکساس کی تاریخ کی فائرنگ کا بدترین واقعہ ہے۔امریکی صدرڈونالڈٹرمپ نے بھی ٹویٹ کراس واقعہ پرافسوس کاظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ جاپان سے حالات پرنظربنائے ہوئے ہیں۔ہم متاثرین خاندان کے لئے ایشورسے دعاکرتے ہیں۔
سابق امریکی صدربراک اوبامہ نے بھی ٹویٹ کرکے مرنے والوں کے خاندانوں کے تئیں دکھ کا اظہارکیاہے۔انہوں نے کہاہم زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاگوہیں۔
ولسن کاؤنٹی میں سدرلینڈ سپرنگز کے فرسٹ بیپٹسٹ چرچ میں فائرنگ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہاں اتوار کے روز کی عبادات کی جا رہی تھیں۔حملہ آور کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ حملے کے بعد ہلاک ہو گیا ہے۔ حملہ آور نے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے گیارہ بجے حملہ کیا تھا۔حملہ آورکی شناخت 26سالہ ڈیون پیٹرک کے طورپرہوئی ہے۔
مسلح حملہ آور جو کہ اطلاعات کے مطابق مارا جا چکا ہے نے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے چرچ میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی تھی۔اس وقت چرچ کے آس پاس کثیرتعدادمیں سیکوریٹی اہلکارتعینات ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *