گجرات انتخابات سے قبل پردھان پادری کا چشم کشاخط

archbishop-thomas
ویسے توگجرات میں تشہیری مہم اورانتخابی گہماگہمی شباب پرہے لیکن اس دوران گجرات اسمبلی انتخابات سے پہلے گاندھی نگرکے ایک چرچ کے پردھان پادری نے لوگوں کوحق رائے دہی سے پہلے کھلاخط لکھاہے،جس میں پادری نے اپنے کمیونٹی کے لوگوں سے انسانی اقداروالے لیڈروں کے جیتنے کیلئے دعاکرنے کی اپیل کی ہے۔گاندھی نگرکے آرچبشپ تھامس میکوان نے خط میں درخواست کرتے ہوئے لکھاکہ’گجرات میں انتخابات کی تاریخوں کوکااعلان ہوچکاہے۔اس انتخابات کے نتائج ملک کیلئے اہم ہیں۔یہ ہمارے ملک کی مستقبل طے کریں گے۔ہمیں معلوم ہے کہ اس وقت ہمارے ملک کی مدہبیت اورجمہوریت خطرے میں ہے۔ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
بشپ تھامسس میکوان خط میں آگے لکھتے ہیں کہ ملک میں جمہوری آئین کوکچلاجارہاہے۔ملک میں اوبی سی،پچھڑوں ،غریبوں اوراقلیتوں کے درمیان عدم تحفظ کارجحان بڑھتاجارہاہے۔ملک بھرمیں راشٹروادی طاقتیں عروج پرہیں۔ہماری دعاہے کہ ملک کوراشٹروادی طاقتوں سے بھی بچائی جائے گی۔انہو ں نے خط میں مزیدکچھ تاریخی واقعات کاذکرکرتے ہوئے لکھاکہ 1571میں لیپنٹوکی لڑائی میں یوروپ کوبچانے میں اورتمام ملکوں کے کمیونسٹ سرکاروں اورتاناشاہوں کی کرسی پلٹنے میں ہمارے ایمان اورمدرمیری نے بہت مددکی تھی۔
تھامس میکوان نے خط میں لوگوں سے اپیل کی کہ گجرات ریاست کے بشپ ہونے کے ناطے میری آپ سے درخواست ہے کہ آپ ایسی دعائیں کریں جس سے گجرات اسمبلی انتخابات میں وہ لوگ جیتیں جوہمارے آئین کے تئیں وفاداررہے اورکسی بھی تفریق کے بناہرانسان کی عزت کریں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *