پاکستان میں دردناک سڑک حادثہ،27لوگوں کی موت

pak_bus_accidnet
پاکستان کے ریاست پنجاب میں کل شب تیزرفتاربس گھاٹی میں پلٹ گئی ،جس میں کافی لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔پولس افسرکے مطابق ،اس سڑک حادثہ میں کم سے کم 27افرادہلاک ہوگئے جبکہ 69سے زائدافرادزخمی ہوگئے ہیں۔یہ بس کوہٹ سے رائے ونڈ جارہی تھی اوراس میں 100سے زائدمسافرسوارتھے۔یہ حادثہ کل رات 8نومبرکوکلرکہارنگرمیں ہواہے۔صدرتھانہ کے ترجمان محمدافضل نے بتایاکہ مسافرسالانہ منعقدایک مذہبی پروگرام میں شرکت کرنے کیلئے رائے ونڈ جارہے تھے۔خبرکے مطابق ،13زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے اورانہیں راولپنڈی لے جایاگیا،جبکہ کئی زخمیوں کوپاس کے اسپتالوں میں داخل کرایاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *