لالوکی سیکوریٹی کٹوتی پرنتیش کا ٹویٹ

nitish-kumar
آرجے ڈی سربراہ لالوپرسادیادو،جتین رام مانجھی اورشردیادوکی سیکوریٹی میں کٹوتی کولیکرچل رہے تنازعات سے بہارکی سیاست میں بیانوں کے تیکھے تیرچلائے جارہے ہیں۔اس معاملہ میں بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے طنزکستے ہوئے کہاکہ سیکوریٹی کابیجااستعمال کرنے والوں کوپریشانی توہوگی ہی۔عیاں رہے کہ آرجے ڈی سربراہ لالویادوکی سیکوریٹی مرکزی سرکارکے ذریعہ کی گئی کمی کولیکرنتیش کمارنے پہلی باربیان جاری کیاہے۔انہوں نے لالوپرطنزکستے ہوئے کہاکہ لالوکی اضافی سیکوریٹی کی مانگ کرنالوگوں پررعب جھاڑنے کی ذہنیت کا مظہرہے۔انہو ں نے ٹویٹ میں لکھاکہ’زیڈ پلس اورایس ایس جی کی ملی ہوئی سیکوریٹی کے باوجودمرکزی سرکارنے این ایس جی اورسی آرپی ایف کے سکڑوں کوسیکوریٹی اہلکاروں کی سہولت کے ذریعہ لوگوں پررعب دکھانے کی ذہنیت ، بہادری کاعکاس ہے۔
واضح رہے کہ ایک طرف لالوکی سیکوریٹی کوزیڈپلس سے گھٹاکرزیڈکٹیگری کاکردیاگیاہے اوران کی این ایس جی کی سیکوریٹی بھی واپس لے لی گئی ہے تووہیں دوسری طرف جتین رام مانجھی کواب مرکزی سرکارکی طرف کسی قسم کی سیکوریٹی نہیں دی جائے گی۔
قابل توجہ ہے کہ لالویادونے مرکزی سرکارپراس فیصلے کا جواب دیتے ہوئے الزام لگایاتھاکہ ان کی سیکوریٹی میں کمی کے بعداگران کی جان کوکسی قسم کاخطرہ ہوتاہے یاکوئی واقعہ تواس کیلئے سیدھے طورپروزیراعظم نریندرمودی اوروزیراعلیٰ نتیش کمارذمہ دارہوں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *