پرویزمشرف نے حافظ سعیدکو’بیحدپسندیدہ ‘بتایا

pervez-musharraf-on-hafiz-s
پاکستان کے سابق صدر پرویزمشرف نے پاکستان کے پرائیویٹ نیوزچینل پرخودکولشکرطیبہ کاسب سے بڑاحمایتی بتایاہے۔ٹیلی ویزن شوکے دوران انہو ں نے ممبئی حملہ کے مبینہ ماسٹرمائنڈدہشت گردحافظ سعید کے بارے میں کہاکہ وہ مجھے بیحدپسندہے اورمیں اس سے مل بھی چکاہوں۔پرویزمشرف نے دہشت گردتنظیم جماعت الدعوہ کولیکریہ بھی کہاکہ نہ صرف میں بلکہ وہ بھی مجھے پسندکرتے ہیں۔پرویزمشرنے یہ سبھی باتیں پاکستان کے اے آروائی نیوزچینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ٹی وی چینل پردےئے گئے انٹرویومیں مشرف نے یہ بھی کہاکہ کشمیرمیں ہندوستانی فوجیوں کودبانے اورایکشن میں رہنے کاسپورٹ پہلے سے کرتاآیاہوں۔امریکہ کے ساتھ مل کرہندوستان نے لشکرطیبہ کودہشت گردقراردے دیا،لیکن یہ تنظیم سب سے بڑی فورس ہے۔مشرف نے زہراگلتے ہوئے یہ بھی کہاکہ جی ہاں،لشکرطیبہ کشمیرمیں ہی ہے اوریہ ہمارے اورہمارے کشمیرکے بیچ کامعاملہ ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *