کلسٹر بس میں چاقوسے گودکرنوجوان کاقتل

cluster-bus
قومی راجدھانی دہلی میں آدھادرجن لڑکوں کے ذریعہ بس میں سوارایک نوجوان کاقتل کرنے کاسنسنی خیزمعاملہ سامنے آیاہے۔یہ قتل 23نومبرکوچلتی بس میں کیاگیاہے۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ قتل میں شامل سبھی لڑکوں نے اسکول یونیفارم پہنی ہوئی تھی۔پتہ چلاہے کہ حملے میں جان گنوانے والالڑکابدمعاشوں کے ذریعہ موبائل فون لوٹنے کی مخالفت کررہاتھا۔یہ واقعہ نیوفرینڈس کالونی کاہے۔متوفی کی پہنچان ابھی تک نہیں ہوپائی ہے۔وہیں فی الحال معاملہ میں کسی کی بھی گرفتارنہیں ہوئی ہے۔
بتایاجارہاہے کہ ساؤتھ دہلی کے ایسٹ علاقے میں نیوفرینڈس کالونی کے متھراروڈ پرمسافروں سے بھری بس میں اس وقت دہشت کاماحول بن گیاجب چاؤوں سے گودکرایک شخص کاقتل کردیاگیا۔بدرپورجارہی 479نمبرکی کلسٹربس میں ایک موبائل چورنے چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے پرسرعام نوجوان کاچاقو سے گودکرقتل کردیااورسب کے سامنے فرارہوگیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *