ریپ معاملہ پررکن پارلیمنٹ کرن کھیرنے متنازعہ بیان دیا

kiran-kher
اداکارہ اوربی جے پی رکن پارلیمنٹ کرن کھیرنے ایک بارپھراپنے بیان کے چلتے تنازعات کے گھیرے میں آگئی ہیں۔چنڈی گڑھ اجتماعی عصمت دری معاملے پرغیرذمہ دارانہ بیان دیتے ہوئے کرن کھیرنے کہاکہ لڑکیوں کوبھی دھیان رکھناچاہئے ،جب آٹومیں پہلے سے ہی دومردبیٹھے تھے تواسے اس میں نہیں بیٹھناچاہئے تھا۔
رکن پارلیمنٹ پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘پروگرام کے موقع پرصحافیوں کے سوالوں کا جواب دے رہی تھیں۔کرن کھیرنے کہاکہ گینگ ریپ پہلے بھی ہوتے تھے لیکن وہ کہیں رپورٹ نہیں دیتے تھے لیکن آج خواتین بیدارہوگئی ہیں۔آٹوگینگ معاملے میں کرن نے کہاکہ میں اس لڑکی کے بارے میں کہناچاہتی ہوں کہ جب آٹومیں پہلے سے ہی دوآدمی تھے تواس آٹومیں نہیں بیٹھناچاہئے تھے۔
ویمن کمیشن کی ضرورت ہونے کے سوال پرکرن نے کہاکہ عورتوں کی دیکھ بھال کیلئے بہت سوشل ویلفےئراورویمن ویلفےئرہیں ، اس لئے ویمن کمیشن کی ضرورت نہیں ہے۔انہو ں نے کہاکہ میئربھی خاتون ہے، رکن پارلیمنٹ بھی خاتون ہے اورآپ کی ایس ایس پی بھی خاتون ہے توخاتون کوزیادہ فکرکرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
عیاں رہے کہ 17نومبرکی رات موہالی میں ایک 22سالہ لڑکی کے ساتھ ایک آٹوڈرائیوراوراس کے دوساتھیوں نے ریپ کیاتھا۔اس معاملہ میں پولس نے تین ملزموں کوگرفتاربھی کرلیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *