مایاوتی نے سرکار پر نشانہ سادھا

mayawati

بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے ریاستی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا ہے کہ اتر پردیش میں روزانہ ہزاروں افراد علاج کے بغیر اسپتالوں میں مر رہے ہیں اور ریاستی سرکار سرکاری عمارتوں اور بسوں کے رنگ بدلنے کو راج دھرم بتاکر اپنا وقت برباد کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی نظر میں انسان کی جانوں کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ انسانوں کی جان کی قیمت جانوروں سے بھی سستی ہوگئی ہے۔ اتر پردیش کے مختلف اسپتالوں میں روزانہ ہزاروں مریض بغیر علاج کے مررہے ہیں اور سرکار بسوں و سرکاری عمارتوں کے رنگ کو بدلنے میں لگی ہوئی ہے۔ سرکار عوام کی سہولتوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انھوں نے رائے بریلی کے اونچا ہار میں واقع این ٹی پی سی میں ہوئے دھماکے میں 32 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ حکومت کی لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *