ہندوستانی دوشیزہ مانوشی چھلرکے سرپرمس ورلڈ2017کاتاج

manushi
ہریانہ سے تعلق رکھنے والی مانوشی چھلرنے چین میں منعقدہ مقابلہ حسن میں مس ورلڈکاخطاب لیاہے۔میڈیکل کی طالبہ 20سالہ مانوشی نے چین کے سانیاشہرمیں منعقدہونے والے اس مقابلے میں دنیاکے 108ممالک کی خوبصورت لڑکیوں کوپچھاڑکریہ کامیابی حاصل کی۔
ہندوستان نے یہ خطاب 17سال بعدجیتاہے۔اس سے قبل 2000میں پرینکاچوپڑامس ورلڈبنی تھیں۔مانوشی کوگذشتہ سال کی مس ورلڈپیورٹوریکوکی اسنیفنی ڈیل ویل نے حسینہ عالم کا تاج پہنایا۔مس میکسیکودوسرے مقام پراورمس انگلینڈتیسرے مقام پررہیں۔دہلی میں پیداہونے والی مانوشی کے ڈاکٹروالدین کیلئے یہ لمحہ ناقابل یقین تھاجب فاتح کے طورپران کی بیٹی کانام کااعلان کیاگیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *