کرشمہ کپوردوسری شادی کرسکتی ہیں

karisma-sandeep

ایسالگتاہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپورایک بارپھرشادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔دراصل ،خبرہے کہ کرشمہ کے مبینہ بوائے فرینڈسندیپ توشنیوال کاان کی بیوی آشریتاسے طلاق ہوگیاہے۔بتایاجاتاہے کہ کرشمہ پچھلے تین سالوں سے دہلی کے بزنس مین سندیپ توشنیوال کوڈیٹ کررہی ہیں۔سندیپ اوران کی بیوی آشریتانے 2010میں طلاق کی عرضی ڈالی تھی، جس پراب سات سال بعدباندرافیملی کورٹ نے مہرلگادی ہے۔دونوں نے ایک دوسرے کوآپسی رضامندی سے طلاق دیاہے۔
سندیپ نے آشریتاپرالزام لگایاتھاکہ ان کی دماغی حالت ٹھیک نیں ہے اوربدلے میں آشریتانے سندیپ پرزناکاالزام لگایاتھا۔اس وجہ سے دونوں کے رشتوں میں طلاق کی نوبت آگئی۔

 

 

آشریتانے طلاق پررضامندی اس شرط پردی ہے کہ سندیپ انہیں دوکروڑروپے کامعاوضہ دیں گے ۔ان کے علاوہ ،دہلی کے جس گھرمیں آشریتارہتی ہیں،وہ بھی ان کے نام کیاجائے گا۔اس کے علاوہ اس جوڑے کی 9اور12سال کی دوبیٹیاں اپنی آشریتاکے ساتھ رہیں گی۔سندیپ اپنی دونوں بیٹیوں کے نام تین تین کروڑکی جائیدادکریں گے۔

 

 

یہاں یہ جانناغورطلب ے کہ سندیپ کوڈیٹ کرنے سے پہلے کرشمہ کپوردہلی کے ایک بزنس مین سنجے کپورسے شادی کی تھی، لیکن دونوں نے ایک دوسرے کوطلاق دے دیا۔کرشمہ کی پہلی شادی سے دوبیٹیاں ہیں۔حالانکہ،اب جب سندیپ کوبھی قانونی طورپرطلاق مل گیاہے،توایسی امیدیں ہے کہ دونوں جلداپنے رشتے کوآگے بڑھاتے ہوئے ایک دوسرے سے شادی کرلیں گے۔عیاں رہے کہ سندیپ اورکرشمہ کوکئی موقعوں پرایک ساتھ اسپاٹ کیاجاچکاہے۔حالانکہ ان دونوں نے عوام میں کبھی اپنے رشتے کوقبول نہیں کیاہے،لیکن ایک نہیں کئی باردونوں کاساتھ ساتھ دیکھاجاناکئی باتیں کہتاہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *