کپل شرمااورسنیل گروورپھرسے ایک ساتھ شوکریں گے

kapil-sunil
آسٹریلیادورہ کے موقع پرفلائٹ میں ہوئے جھکڑے کے بعدسالوں سے ٹیلی ویزن پرساتھ نظرآرہے کپل شرمااورسنیل گروور الگ ہوگئے ،جس سے ان کے کئی فینس کادل بھی ٹوٹ گیا۔لیکن اب دونوں کے فینس کیلئے ایک خوشخبری ہے ۔خبرہے کہ ٹی وی کے دوسینئرکامیڈین پھرسے ساتھ آنے والے ہیں۔
دراصل،کامیڈین کپل شرماکوشش کرہے ہیں کہ وہ پھرسے سنیل کواپنے ساتھ اپنے شوپرلاسکیں۔’مڈڈے ‘سے بات کرتے ہوئے کپل شرمانے بتایاکہ وہ پھرسے سنیل کے ساتھ کام کرنے کیلئے کافی ایکسائٹڈ ہیں۔۔کپل نے کہا’ سنیل گرووراس وقت کناڈامیں ہے، جیسے ہی وہ واپس آئے گا،ہم دوبارہ ان سے ملیں گے اورایک نئے شوشروع کرنے پربات کریں گے۔امیدہے کہ ہم ساتھ نظرآئیں گے‘۔واضح ہوکہ کپل کا یہ کافی معنیٰ رکھتاہے کیونکہ ان دونوں کے فینس لمبے وقت سے ان کے ساتھ آنے کی بات کرتے رہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *