جے این یوکے 4طلباکوبریانی پکاناپڑامہنگا،انتظامیہ نے جرمانہ لگایا

jnu-biryani
جواہرلال نہرویونیورسٹی (جے این یو)کے 4طلباکوکالج کیمپس میں بریانی پکانامہنگا پڑگیاہے۔چاروں طلباپرادارہ نے قانون کی خلاف ورزی کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے جرمانہ لگایاہے۔بتایاجارہاہے کہ جے این یوکے ایڈمنسٹریشن بلاک کے پاس یہ چاروں طلبابریانی بنارہے تھے۔پراکٹرچیف کوشل کمارکی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق ،چاروں پر6ہزاراور10ہزارروپے کے بیچ جرمانہ لگایاگیاہے۔یہی نہیں ،یونیورسٹی انتظامیہ نے جرمانہ اداکرنے کیلئے انہیں 10دن کاوقت دیاہے ،ساتھ ہی کہاہے کہ اگروہ جرمانہ ادانہیں کرتے ہیں توان پرسخت کارروائی ہوگی۔بتایاجارہاہے کہ چاروں طلبانے جون کے مہینے میں بریانی بنائی تھی۔اس وقت طلبانے الزام لگایاتھا کہ انہیں جھوٹے الزام میں پھنسایاجارہاہے۔حالانکہ ،یہ کارروائی جے این یونے لمبی جانچ کے بعدکی ہے۔
وہیں یونیورسٹی کی کارروائی کوصحیح قراردیتے ہوئے اس بارے میں اے بی وی پی لیڈروں نے کہاکہ طلبانے بیف بریانی بنائی تھی، اس لئے ان پرکارروائی کی گئی ہے۔جن طلباپرکارروائی کی گئی ہے ان میں سے ایک جے این یواسٹوڈنٹ یونین کے جنرل سکریٹری شتروپاچکروتی بھی شامل ہیں۔ان پریونیورسٹی نے 10ہزارروپے کا جرمانہ لگایاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *