جی ای ایس میں حصہ لینے کیلئے ہندوستان پہنچی ایوانکاٹرمپ

ivanka-trump

امریکی صدرڈونالڈٹرمپ کی بیٹی اورصلاح کارایوانکاٹرمپ آج 28نومبرسے حیدرآبادواقع حیدرآبادانٹرنیشنل کنونشن سینٹرمیں شروع ہورہے تین روزہ گلوبل انٹرپرنیور شپ سمٹ (جی ای ایس)میں حصہ لینے کیلئے ہندوستان پہنچ گئی ہیں۔اس سمٹ کاافتتاح وزیراعلیٰ نریندرمودی کریں گے۔اس سال سمیلن کا موضوع ’ویمن فرسٹ،پروسپیریٹی فارآل‘ہے۔ایونکاسمیلن میں ٹرمپ انتظامیہ کے سینئرحکام اورکاروباری اداروں کے ایک وفدکی قیادت کریں گی۔سمیلن میں 127ملکوں کے 1200سے زیادہ نوجوان کاروباری حصہ لیں گے ،جن میں ایک بڑی تعدادخواتین کی ہوگی۔
عیاں رہے کہ ٹرمپ کی بیٹی 36سالہ ایونکاپہلے بھی ہندوستان آچکی ہیں لیکن امریکی صدرکے سینئرصلاح کارکے طورپروہ پہلی بارہندوستان کا دورہ کررہی ہیں۔ان کے نمائندہ وفدمیں کئی اعلیٰ حکام شامل ہیں اورکئی ہندنژادامریکی بھی اس کا حصہ ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *