اے بی کے ہائی اسکول کے زیرِ اہتمام انٹر ہاؤس اسپورٹس ہفتہ کا افتتاح

Prof-Asfar-Ali-Khan-inaugraton
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اے بی کے ہائی اسکول (بوائز) کے زیرِ اہتمام منعقدہ انٹر ہاؤس اسپورٹس ہفتہ کا افتتاح 18نومبر بروز سنیچر مہمانِ خصوصی اسکول ایجوکیشن ڈائرکٹوریٹ کے ڈائرکٹر پروفیسر اسفر علی خاں، اعزازی مہمان اسسٹنٹ ڈائرکٹر پروفیسر محمد پرویز اور پروفیسر عابد علی خاں نے مشعل جلاکر و فضا میں کبوتر اڑاکر کیا۔اففتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر اسفر علی خاں نے کہا کہ اسکول سطح سے طلبہ کو کھیلوں کے تئیں ترغیب دی جانی چاہئے جبکہ پروفیسر محمد پرویز اور پروفیسر عابد علی خاں نے طلبہ سے پڑھائی کے ساتھ کھیل کود مقابلوں میں سرگرم حصہ داری کی اپیل کی۔
اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر عباس نیازی نے حاضرین کا خیر مقدم کیا۔ رپورٹ پیش کرتے ہوئے محترمہ غوثیہ اقبال نے بتایا کہ اسکول میں تعلیم کے ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی پر بھی بھر پور توجہ مبذول کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس توجہ کا ہی نتیجہ ہے کہ یہاں سے فارغ سونیا کماری، مسکان ملک، رخشاں فراز، محمد عادل اور کمیل عباس زیدی نہ صرف صوبائی سطح بلکہ قومی سطح پراپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اسکول کے طلبہ کی ٹیموں کوچار زمروں میں تقسیم کیا گیا جن میں ریڈ ہاؤس ایز عبدالبصیر خاں ہاؤس، گرین ہاؤس ایز علامہ اقبال ہاؤس، بلیو ہاؤس ایز سرسید ہاؤس اور یلو ہاؤس ایز ابوالکلام ہاؤس شامل ہیں۔
منعقد ہوئے مقابلوں میں سو میٹر دوڑ میں گرین ہاؤس کے محمد رضا اول، بلیو ہاؤس کے محمد عدی دوئم و یلو ہاؤس کے انمول سنگھ سوئم رہے۔ دوسو میٹر دوڑ میں ریڈ ہاؤس کے گگن اول، بلیو کے شاہ زیب دوئم و گرین ہاؤس کے علی عباس سوئم رہے۔ جیولن تھرو میں بلیو کے ایان، ریڈ کے توصیف و گرین کے ساحل خاں بالترتیب اول ، دوئم و سوئم رہے۔ شاٹ پُٹ میں ریڈ کے وشال سارسوت، بلیو کے سلمان و گرین کے عمرشاہد بالترتیب اول، دوئم و سوئم رہے۔ بادھا (رکاوٹ)دوڑ میں گرین کے محمد رضا، یلو کے گلفام شجائی و ریڈ کے ضمیر بالترتیب اول، دوئم و سوئم رہے۔ ریلے ریس و ٹگ آف وار میں ریڈ، بلیو و گرین ہاؤس کی ٹیمیں بالترتیب اول، دوئم و سوئم مقام پر رہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *