ناگپورٹیسٹ :ہندوستانی گیندبازوں کے سامنے سری لنکائی بلے بازپست

team-india-nagpur-test
ہندوستان اورسری لنکاکے درمیان تین ٹسٹ سیریزکے دوسرے ناگپورٹیسٹ میں ٹیم انڈیامضبوط حالت میں ہے۔ہندوستانی گیندبازوں نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکاٹیم کو79.1اوورمیں 205رن پرپویلین بھیج دیا۔سری لنکاکی جانب سے کپتان دنیش چندیمل (57) اوراوپرنردیموتھ کرونارتنے (51) قابل ذکرپاری کھیل سکے۔میچ میں سری لنکاٹیم نے ٹاس جیتااور پہلے بلے بازی کرنے کافیصلہ کیا۔پاری کے پانچویں اوورسے ہی سری لنکاکے وکٹ گرنے کاسلسلہ شروع ہوگیا،جولگاتارجاری رہا۔ہندوستان کی جانب سے آف اسپنرروی چندراشون نے سب سے زیادہ 4وکٹ لئے۔رویندرجڈیجہ اورتیزگیندبازایشانت شرما تین تین وکٹ حاصل کئے۔جواب میں پہلے دن اسٹپس کے وقت ہندوستانی ٹیم کااسکورایک وکٹ پر11رن تھا۔مرلی وجے اورچتیشورپجارادودورن بناکرناٹ آؤٹ ہیں۔
عیاں رہے کہ ہندوستان کی پاری کی شروعات کے ایل راہل اورمرلی وجے کی جوڑی نے کی۔سرنگالکمل کی پہلی ہی گیندپرراہل نے چوکاجمادیا۔پہلے اوورمیں پانچ رن بنے۔پاری کے چوتھے اوورمیں ہندوستانی ٹیم کوپہلاجھٹکالگا۔راہل کوتیزگیندبازلاہروگماگے نے بولڈکیا،راہل 13گیندوں پر7رن بناکرپویلین لوٹے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *