کولکاتہ ٹیسٹ کاپہلادن،ہندوستان کے 17رن پرتین وکٹ گرے

team-india
16نومبرسے ٹیم انڈیااورسری لنکاکے بیچ تین میچوں کی ٹسٹ سیریزکاپہلامقابلہ کولکاتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلاجارہاہے۔ٹاس ہاکرپہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیانے 11.5اوورمیں تین وکٹ گنواکر17ر ن بنالئے ہیں۔اجنکیارہانے صفراورچتیشورپجارا8رن بناکرکریزپرہیں ۔رک رک کرمسلسل ہورہی بارش اورخراب روشنی کی وجہ سے پہلے دن صرف 11.6اوورہی ڈالے جاسکیں ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیم انڈیاکوپہلاجھٹکامیچ کی پہلی ہی گیندپرلگاجب لوکیش راہل سورنگالکمل کی باہرجاتی گیندپروکٹ کیپرڈکویلاکوکیچ دے بیٹھے۔راہل صفرپرآؤٹ ہوئے۔ساتھ ہی لگاتارآٹھ پاریوں 50+اسکوربنانے کے ورلڈریکاڈ سے بھی چوک گئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *