کولکاتہ میں ہندوستان اورسری لنکاکے بیچ تین ٹسٹ سیریزکاپہلاٹسٹ ڈرا

team-india

 

کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میدان پرتین ٹیسٹ سیریزکاپہلاٹسٹ ہندوستان اورسری لنکاکے بیچ بارش سے متاثراوردلچسپ مقابلہ اتارچڑھاؤ کے بعدمیچ ڈراہوگیا۔میچ کے آخری دن کاکھیل ٹیم انڈیاکے لحاظ سے بہترین رہا۔کپتان وراٹ کوہلی کی ناباد104کی سنچری پاری کی بدولت ٹیم انڈیادوسری پاری میں 8وکٹ پر352رن بناکرمیچ کوختم کیا۔شیکھردھون اورکے ایل راہل نے نصف سنچری بنائے۔میچ جیتنے کیلئے سری لنکاکے سامنے 231رن کاٹارگیٹ تھا۔اس وقت تک ایسالگ رہاتھاکہ میچ غیرمعمولی ڈراپرختم ہوگا۔لیکن سری لنکاکی دوسری پاری کی شروعات سے ہی گیندوبازوں نے وکٹ لینے کاجوسلسلہ شروع کیا،اس کے بعدجیت کی امیدیں بڑھنے لگی تھی۔آخرکاروقت کی کمی ہندوستان کی جیت کی راہ میں رکاوٹ آگئی۔26.3اوورکے بعدجب مہمان ٹیم کااسکور7وکٹ پر75رن تھاجب امپائروں نے کھیل ختم کردیا۔ٹیم انڈیاکیلئے بھونیشورکمارنے چاروکٹ لئے ۔محمدسمیع نے دواورامیش یادونے ایک وکٹ لیا۔

 

 

read more  کرکیٹرپجارانے ایک انوکھاریکارڈ بنایا

 

 

بہرکیف ٹیم انڈیاکی امیدوں پر20نومبرکوسری لنکاکے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں اس وقت پانی پھیرگیاجب خراب روشنی کی وجہ سے یہ میچ ڈراہوگیا۔231رنوں کے ٹارگیٹ کاپیچھاکرتے ہوئے سری لنکانے آخری دن جب 26.3اووروں میں 7وکٹ پر75رن بنائے تھے،تبھی خراب روشنی کی وجہ سے میچ ختم ہوگیا اورسری لنکاہارسے بچ گیا۔عمدہ گیندبازی کرنے والے بھونیشورکمارکومین آف دی میچ منتخب کیاگیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *