ٹی ٹوئنٹی سیریزپرہندوستان کاقبضہ،نیوزی لینڈکو6رن سے ہرایا

team-india-t20
ترووننت پورم میں 7نومبر2017کوہندوستان اورنیوزی لینڈ کے بیچ کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے کومیزبان ٹیم نے 6رن سے جیت لیا۔اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز2-1سے اپنے نام کرلی ہے۔لگاتاربارش سے متاثرہونے والایہ مقابلہ مقررہ وقت سے ڈھائی گھنٹے کی دیری سے شروع کیاگیا اوراسے 8-8اوورزکاکردیاگیا۔اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے گیندبازی کافیصلہ لیا۔پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان نے 8اوورمیں 5وکٹ کے نقصان پر67رن بنائے ۔نیوزی لینڈکوجیت کیلئے 68رن کاٹارگیٹ ملالیکن یہ ٹیم 8اوورمیں 6وکٹ پر61رن ہی بناپائی۔جسپریت بمراہ کو’مین آف دی میچ‘ ساتھ ہی ’مین آف دی سیریزچناگیا۔ہندوستان کوپہلی کامیاب بھونیشورکمارنے دلائی۔انہوں نے گنٹل کوایک رن پرکلین بولڈکردیا۔بمراہ نے منروکو7رن پرپویلین بھیج دیا۔منروکاکیچ روہت شرمانے پکڑا۔کپتان ولیمسن 8رن بناکررن آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعدگلین فلیپ کلدیپ یادوکی گیندپر11رن بناکرشیکھردھون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ہینری نکولس کوبمراہ نے 2رن پرشرےئس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ٹام بروس چاررن بناکررن آؤٹ ہوگئے ۔گرینڈہوم 17رن جبکہ سینٹنرتین بناکرنابادرہے۔
ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اوراوپنربلے بازشیکھردھون ٹم ساؤتھی کی گیندپر6رن بناکرآؤٹ ہوگئے۔اس کے فوراً بعدروہت شرمابھی 8رن بناکرکیچ آؤٹ ہوگئے۔کپتان وراٹ کوہلی 6گیندوں پر13رن کیچ آؤٹ ہوگئے ۔شریش ایرسوڑھی کی گیندپرچھ رن بناکروہ بھی کیچ آؤٹ ہوئے۔منیش پانڈے 17رن بناکرپویلین لوٹے۔ہاردک پانڈیا14رن بناکرناٹ آؤٹ رہے ،جبکہ دھونی بناکوئی رن بنائے نابادرہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *