ہیلی کاپٹرحادثہ میں شہزداہ منصوربن مقرن کی موت

prince-mansoor-bin-muqrin
سعودی عرب عسیرریاست کے نائب گورنرشہزادہ منصوربن مقرن کاہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیاجس میں شہزادہ منصوربن مقرن کی موت ہوگئی ہے۔بتایاجارہاہے کہ شہزادے کے ساتھ دیگرکئی افسران کولے جارہایہ ہیلی کاپٹرسعودی عرب کی یمن سے متصل جنوبی سرحدکے قریب یہ حادثہ پیش آیاہے۔ایجنسی کی خبرکے مطابق،نیوزچینل الاخباریہ نے منصوربن مقرن کے موت کی تصدیق کردی ہے۔ابھی ہیلی کاپٹرحادثہ ہونے کے پیچھے کی وجوہات یاہیلی کاپٹرپرسواردیگرافسران کے حالات کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثہ کی وجوہات کا فی الحال نہیں چل سکا ہے۔ طیارہ میں جتنے بھی افراد سوار تھے سبھی کی موت ہوگئی ہے۔اس سے قبل سعودی ذرائع کے حوالے سے عسیر میں ایک ہیلی کاپٹر کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی جس میں متعددافسران سوار تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *