چنئی میں بارش کاقہرجاری،اب تک 12 افراد کی موت

rain-in-chennai
تمل ناڈو کے چنئی اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں بارش کاقہرجاری ہے۔چنئی میں موسلادھار بارش سے زندگی پوری طرح سے مفلوج ہو گئی ہے۔خبروں کے مطابق ،بتایاجارہاہے کہ بارش سے اب تک 12افرادکی موت ہوچکی ہے۔چنئی میں 2نومبرجمعرات کورات بھرہوئی بارش کے بعدجمعہ کودن میں کچھ راحت ملی تھی، لیکن شام ہوتے ہوتے پھرسے بارش تیزہوگئی۔تیزبارش نے چنئی کے میلاپور،فورشوراسٹیٹ ،تانبرم،کرومپیٹ اور پلورم کے جنوبی علاقوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
تمل ناڈوکے چنئی میں موسلادھاربارش لوگوں کے لئے مصیبت بن رہی ہے۔کئی علاقوں میں پانی بھرگیاہے۔فیمس مرینابیچ میں بھی سروس لین تک پانی بھرچکاہے۔مرینابیچ علاقوں میں سب سے زیادہ 30سنٹی میٹربارش درج کی گئی ہے۔سرکار کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کرکے بتایا گیا ہے کہ چنئی میں ایک سو پانچ امدادی خیمے لگائے گئے ہیں۔ وزیراعلی پلانی سوامی نے نائب وزیر اعلی او پنیر سیلوم اور سینئر افسراں کے ساتھ کچھ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے امدادی کیمپوں میں موجود متاثرین میں کھانے کے پیکٹ ، دھوتی ، ساڑی ، چادر اور چٹائی تقسیم کی۔چنئی، تھروولوراورکانچی پورم ضلع میں 31اکتوبرسے ہی اسکول کالج بندہیں۔وہیں سرکارنے پرائیویٹ کمپنیوں سے اپنے ملازمین کوگھرسے کام کرنے کا آپشن دینے کوکہاہے۔
عیاں رہے کہ 2015میں بھاری بارش کی وجہ سے چنئی میں کافی دقت ہوئی تھی۔اسی وجہ سے اس باراے آئی اے ڈی ایم کے نے لوگوں سے افواہ نہ پھیلانے کی اپیل کی ہے۔سرکارکے مطابق 105راحتی کیمپ لوگوں کی مددکیلئے لگائے گئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *