انسفلائٹس پرکنٹرول کیلئے حافظ شجاعت فیض عام چیری ٹیبل ٹرسٹ سرگرم

luqman
ریاست اترپردیش کے مشرقی علاقوں میں انسفلائٹس سے ہونے والے اموات نے ایک بار پھر لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کردیا ہے۔حالیہ رپورٹ کے مطابق گورکھپور کے میڈیکل کالج میں انسفلائٹس سے 58 بچوں کی موت ہوگئی جبکہ متعدد بچے ذہنی اور جسمانی طور پر پوری طرح متاثر ہیں، اس بیماری سے نمٹنے کیلئے حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے سکریٹری شمس الہدی قاسمی نے بیداری مہم چلائی ہے جس میں انہوں نے صدر جمہوریہ، وزیراعظم، وزیر صحت، اور ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی کے نام خط ارسال کیا ہے، اور انہیں یہ باخبر کیا ہیکہ ہر سال انسفلائٹس سے ہونے والے اموات تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے جو باعث تشویشناک ہے۔
افسوس کی بات یہ ہیکہ اس بیماری کے دفع کیلئے سرکاری طور پر اب تک کوئی خاص اقدامات نہیں کئے گئے،چنانچہ: حافظ شجاعت فیض عام چیری ٹیبل ٹرسٹ نے عوام کے اندر کی بے چینی کو محسوس کیا اور ہر ممکن راحت پہچانے کی سعی کی۔حافظ شجاعت فیض عام چیری ٹیبل ٹرسٹ کے ترجمان لقمان ندوی نے امید ظاہرکی ہے کہ ملک کے اعلی حکام اس جاپانی بیماری کی دفع کیلئے سنجیدہ ہونگے جسکے لئے حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ کے ممبران تہہ دل سے شکر گزار ہونگے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *