ایس ایچ او کملامارکیٹ دہلی نے جی بی روڈ پرایک لڑکی کوبچایا

gb-road
دہلی میں واقع جی بی روڈ پرایک نابالغ لڑکی کوبیچنے کی کوشش کامعاملہ سامنے آیاہے۔یہ 17سال کی ایک لڑکی کوبیچنے کیلئے 3.5لاکھ روپے کی بولی لگائی تھی،لیکن ان دلالوں کے منصوبوں پرپانی پھیرتے ہوئے دہلی کملامارکیٹ کے ایس ایچ اوسنیل کمارنے کسی طرح ان کے چنگل سے چھڑالیا۔دراصل یہ دلال ایس ایچ اوکوکوٹھے کامالک سمجھ بیٹھے اوران سے موبائل پرہی پوری ڈیل فکس کرلی۔اس دوران ایس ایچ اوسنیل نے اپنی سمجھداری کاثبوت دیتے ہوئے لڑکی کوفروخت کرنے سے بچالیا۔
پولس ذرائع کے مطابق،اس نابالغ لڑکی کوبہارکے ایک گاؤں سے لایاگیاتھا۔لڑکی کواس بات کی بھنک تک معلوم نہیں تھاکہ آخراس کے ساتھ کیاہونے جارہاہے۔اس معاملہ میں شامل امراوررنجیت نے لڑکی کواس قدرمتاثرکیاوہ ان کے کہنے پرلڑکی نے اپنے ماں باپ کوچھوڑکردہلی آگئی۔لڑکی کونہیں معلوم تھاکہ ان کوفروخت کیاجارہاہے۔
بہرکیف ڈیل پکی ہونے پردونوں لڑکے بیعانہ رقم 20ہزارروپے لینے پہنچے اوردونو ں کوپولس نے گرفتارکرلیا۔پولس کے مطابق ، دونوں نے لڑکوں کوبیچنے کیلئے فون پررابطہ کیاتھا۔دراصل وہ فون نمبردہلی کملامارکیٹ کے ایس ایچ اوسینل کمارتھا۔جیسے ہی ایس ایچ اونے ملزموں کوبھانپاتوکوٹھامالک بن کران سے بات کرنے لگے۔ڈیل کے مطابق لڑکی کولیکرنئی دہلی اسٹیشن کے پاس پہنچاتوموجودپولس نے ملزمو ں کوگرفتارکرلیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *