والی بال میچ کے بہانے بلاکرکھگڑیا میں چارنوجوانوں کا گولی مارکرقتل

crime
بہارکے کھگڑیامیں ایک سنسنی خیرواردات میں چارنوجوانوں کوگولی مارکرقتل کردیاگیااوران کی لاشوں کوندی بہادیے گئے۔یہ چاروں نوجوان 13نومبرسے لاپتہ تھے۔خبروں کے مطابق،بھاگلپورکے نوگچھیاسب ڈیزن علاقے کے ان چاروں نوجوانوں کووالی بال میچ کے بہانے گھرسے بلاکرقتل کئے جانے کا خلاصہ ہواہے۔ان چاروں کوکھگڑیاضلع کے چھوٹی انڑگامیں ندی کے کنارے گولی مارکرقتل کردیاگیا۔مارے گئے نوجوان کھریک تھانہ کے نرکٹیارہائشی پردیپ کمارجھا،شرون کمارجھا اوربیہپورتھانہ کے گوری پورکے سوربھ کماراورچھوٹے کمارہیں۔
عیاں رہے کہ 13نومبرکوبھاگلپورکے نوگچھیاپولس کوچارنوجوانوں کے لاپتہ ہونے کامعاملہ سامنے آیاتھا۔ان لڑکوں کووالی بال کھیلنے کیلئے نوگچھیا،کھگڑیاسیماورتی گنگادیاراعلاقے میں کچھ لوگوں کے ذریعہ بلایاگیاتھالیکن جب چاروں واپس گھرنہیں پہنچے توان کی تلاش شروع ہوئی۔ان کے گھروالوں نے پولیس میں تحریری درخواست دیکراغواکی شکایت درج کرائی تھی۔ہفتہ کوگمشدہ نوجوانوں کی تلاش میں دیاراعلاقے خاک چھان رہی پولس نے ندی کے کنارے خون سے لت پت کپڑے ملنے کے بعدخلاصہ ہوا اورلاشوں کوتلاش کرنے میں لگ گئی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *