ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری کی منگنی ہوگئی

sunil_chhetri
ہندوستانی فٹ بال ٹیم کے کپتان سنیل چھیتری نے کافی وقت سے ان کی گرل فرینڈرہی سونم بھٹاچاریہ سے منگنی کرلی ہے۔موہن باغان کے مہان کھلاڑی سبرت بھٹاچاریہ کی بیٹی سونم اورسنیل کی شادی 4دسمبرکوکولکاتہ میں ہوگی۔گزشتہ شب گڑگاؤں کے ایک ہوٹل میں ایک میوزک پروگرام کاانعقادکیاگیا۔انڈین سپرلیگ کے چوتھے سیزن میں بنگلوروایف سی کی جانب سے کھیل رہے 33سالہ سنیل چھتری 19نومبرکوبنگلورومیں ممبئی سٹی کے خلاف میچ کے بعددہلی پہنچے تھے ۔ان دونو ں کی شادی دھوم دھام سے 4دسمبرکوکولکاتہ میں ہوگی،جبکہ ریشپسن 24دسمبرکوبنگلورومیں ہوگا۔عیاں رہے کہ سونم نے اسکاٹ لینڈسے بزنس مینجمنٹ میں گریجویشن کی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *