فوربیس کی لسٹ میں دنیاکی 100بااثرخواتین میں پانچ ہندوستانی خواتین شامل

5-indian-women-forbes-list
فوربیس نے دنیابھرکی 100بااثرخواتین کی لسٹ جاری کی ہے۔اس لسٹ میں پانچ ہندوستانی خواتین نے اپنی جگہ بنائی ہے۔بااثرخواتین کی لسٹ میں آئی سی آئی سی آئی کی سی ای اواورایم ڈی چنداکوچراوربالی ووڈ سے لیکرہالی ووڈ میں اپنی پہنچان بنانے والی اداکارہ پرینکاچوپڑاکابھی ہے۔ان کے علاوہ تین ہندوستانی اورہیں جنہیں اس فہرست میں شامل کیاگیاہے۔عیاں رہے کہ فوبرس کے ذریعہ جاری کئے گئے اس فہرست میں ٹاپ پرجرمن کی چانسلرانجلامارکل ہیں۔
اگربات کریں پانچ ہندوستانی خواتین کی تواس لسٹ میں سب سے اوپررہنے والی ہندوستانی آئی سی آئی سی آئی کی سی ای اوچنداکوچرہیں۔انہیں 32ویں رینک حاصل ہوئی ہے۔وہیں ایچ سی ایل کارپوریشن کی سی ای اوروشنی نادرملہوترانے 57ویں رینک حاصل کی ہے۔بایوکان کی فاؤنڈراورچےئرپرسن کرن مجومدارشاکانام اس فہرست میں 71ویں نمبرہے۔دیگرلوگوں میں ایک میڈیاہاؤس کی ایڈیٹوریل ڈائرکٹراورچیئرپرسن شوبھنابھرتیا92ویں اوربالی ووڈ اداکارہ پرینکاچوپڑاکانام 97ویں نمبرپرہے۔
غورطلب ہے کہ مارکل لگاتارساتویں باراس فہرست میں پہلے مقام پربرقرارہیں اورکل ملاکر12باروہ اس فہرست میں پہلے مقام پررہی ہیں۔مارکل کے بعدبرطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے دوسرے مقام پرہیں۔
تھریسامے کے بعدبل اینڈمیلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن کی کو-چیئرمین میلنڈاگیٹس تیسر ے مقام پرہیں۔میلنڈااوران کے شوہربل نے ابھی تک 40ارب ڈالرکاگرانٹ دیاہے اوردونوں دنیاکے 100ملکوں کے تنظیموں کومددفراہم کرارہے ہیں۔
خاص بات یہ ہے کہ اس بارکی لسٹ میں 23نئے لوگوں نے جگہ بنائی ہے۔فیس بک کے چیف آپریٹنگ آفیسر(سی اواو)شرلن سینڈبرگ چوتھے اورجی ایم کی سی ای او،میری باراپانچویں مقام پرہیں۔امریکی صدرڈونالڈٹرمپ کی بیٹی ایوانکاٹرمپ 19ویں رینک پرہیں۔واضح ہوکہ کچھ ہندنژادخواتین کا بھی نام اس لسٹ میں ہیں۔اس میں پیپسیکوکی سی ای اواندرانوئی(گیارہواں مقام)اورہندنژادامریکی لیڈرنکّی ہیلے 43ویں نمبرپرہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *