2دن میں 5 لاکھ کا لباس زیب تن کیاایوانکا

ivanka-trump-dress
ہندوستان میں جاری گلوبل انٹرپرنیورشپ سمٹ میں امریکی صدرڈونالڈٹرمپ کی بیٹی ایونکاٹرمپ بھی شامل ہوئی ہیں۔اس سمٹ میں حصہ لینے کیلئے ایوانکا28نومبرکوہندوستان پہنچی تھیں ۔پروگرام کے پہلے دن منگل کوسمٹ کاافتتاح کیاگیا،اس افتتاحی تقریب میں جہاں ایوانکاکی اسپیچ نے لوگوں کا دل جیت لیاتووہیں ان کے کپڑوں پربھی سبھی کی نگاہیں ٹکی ہوئی تھیں۔
ہندوستان پہنچنے کے بعدسے لیکرابھی تک ایوانکاکوتین خوبصورت لباس میں دیکھاگیاہے،ہرڈریس میں وہ بہت پیاری لگ رہی تھیں۔لیکن کپڑوں کی قیمتیں جان کر آپ کوحیرانی ہوگی۔ ’ہندی روزنامہ جن ستہ‘کے مطابق،ابھی تک ہندوستان دورے کے دوران جتنی ڈریس پہنی ہیں ان سب کی کل قیمت 5لاکھ 37ہزارکے قریب ہے۔ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی جب حیدرآبادپہنچی تھیں تب انہوں نے ٹوری بروچ بلیک جیکٹ پہن رکھاتھا۔اس ڈریس کی قیمت 84ہزارکے آس پاس ہے۔وہیں افتتاحی تقریب کے دوران ایوانکانے جوگرین ڈریس پہنی تھی اس کی قیمت قریب 2لاکھ 30ہزارہے۔وہیں فلک نماپلیس میں ڈنرکے وقت ایوانکانے جولانگ ڈریس پہنی تھیں اس کی قیمت بھی 2لاکھ 30ہزارروپے ہے۔ایوانکاکی ڈریس ڈیزائنرنیتاللانے ڈیزائن کی ہے۔ا سکے علاوہ انہوں نے ایوانکاکیلئے ساڑھی کی اسٹائل کاایک گاؤن بھی ڈیزائن کیاہے،جسے وہ سمٹ کے دوران پہنیں گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *