بہار:پولس اورشراب اسمگلروں کے بیچ فائرنگ، حولدارہلاک

Deceased-hav-Anil-Kumar
بہارمیں شراب بندی کے بعدبھی لگاتاشراب اسمگلروں کے حوصلے بندہوتے جارہے ہیں۔اسمگلرسرعام شراب کی سپلائی کررہے ہیں۔بہارکے ضلع سمستی پورسے شراب اسمگلراورپولیس کے بیچ مڈبھیڑکی خبرسامنے آئی ہے۔شراب اسمگلرکی خبرملنے پرچھاپہ ماری کرنے پہنچی پولس اوراسمگلروں کے بیچ ہوئی گولی باری میں ایک حولدارکی موت ہوگئی ۔
میڈیارپورٹ کے مطابق ،ضلع سمستی پورکے سرائے رنجن تھانہ علاقہ کے اندرواراکیول میں پولس کوشراب اسمگلروں کی خبرملی،جس کے بعدتھانہ ایس ایچ اواپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ دیرچھاپہ مرانے پہنچے۔دونوں طرف سے جم کرفائرنگ ہوئی ،اس بیچ حولدارانل کمارکی موت ہوگئی اورتھانہ انچارج منوج سنگھ زخمی ہوگئے ۔
بہرحال واردات کی خبرملنے پرپولس کپتان دیپک رنجن پولس اہلکاروں کے ساتھ موقع واردات پرپہنچ گئے۔ان کے پہنچنے سے پہلے ہی اسمگلرموقع سے فرارہوچکے تھے۔ اس مڈبھیڑمیں کئی پولس اہلکارزخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *