فلم’پدماوتی ‘تنازعہ:ڈائریکٹرسنجے لیلاکوسلمان خان کاساتھ ملا

salman-sanjay-leela-bhansali

فلم ’پدماوتی ‘کی ریلیزکیلئے تنازع میں سلمان خان نے اپنی رائے ظاہرکی ہے۔انہوں نے ڈائریکٹرسنجے لیلابھنسالی کاساتھ دیتے ہوئے کہاکہ ان کی فلم کبھی کچھ غلط نہیں ہوتا،وہ اچھی فلم بناتے ہیں۔سلمان خان نے ایک انٹرویوکے دوران کہاکہ سینسربورڈ کواس معاملے میں مداخلت کرناچاہئے ۔بنافلم دیکھے کسی کوکوئی فیصلہ کرنے کا اختیارنہیں ہے۔عیاں رہے کہ سلمان ہی نہیں،بلکہ فلم انڈسٹری بھی ڈائریکٹرسنجے لیلابھنسالی کے ساتھ آئی گئی ہے۔ڈائریکٹرس ایسوسی ایشن سمیت پانچ فلم تنظمیں نے ملکروزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے فلم ریلیزکے معاملے میں دخل کی اپیل ہے۔ڈائریکٹرس ایسوسی ایشن نے فلم کولیکرہورہے مخالفت کے خلاف 16نومبرکوپرامن طریقے سے مظاہرہ کرنے کافیصلہ لیاہے۔اس دوران ممبئی میں چاربجے سے 4:15کے بیچ کہیں بھی شوٹنگ نہیں ہوگی۔ڈائرکٹرایسوسی ایشن سے جڑے اشوک پنڈت نے کہا،یہ احتجاج کاہماراطریقہ ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *