فاروق عبداللہ پاک مقبوضہ کشمیرپرپھربولے

farooq-abdullah
جموں وکشمیرپرنیشنل کانفرنس کے صدرفاروق عبداللہ نے 15نومبرکوایک بارپھرمتنازعہ بیان دے دیاہے۔فاروق عبداللہ کی متنازعہ بیان سے سیاسی گلیاروں میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہیں اوراس کے پاس بھی پرمانوبم ہے،وہ ہندوستان کوجموں وکشمیرکے اپنے قبضے والے حصے پرقبضہ کرنے نہیں دیاگا۔عیاں رہے کہ گزشتہ ہفتے فاروق عبداللہ نے کہاتھاکہ’پی اوکے پاکستان کاحصہ ہے‘‘۔شمالی کشمیرکے بارمولہ ضلع کے شمالی سیکٹرمیں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلی ٰ نے کہا’’ہم کب تک کہتے رہیں گے کہ پی اوکے ہماراحصہ ہے؟پی اوکے ان کے باپ کی جاگیرنہیں ہے۔پی اوکے پاکستان میں ہے اوریہ (جموں وکشمیر)ہندوستان میں ہے‘‘انہو ں نے کہاکہ 70سال ہوگئے لیکن’ہندوستان،پی اوکے کوحاصل نہیں کرسکا‘‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *