بالی ووڈ کے معروف رائٹرسلیم خان82برس کے ہوگئے

salimkhan
بالی ووڈ کے معروف ومشہوررائٹرسلیم خان آج اپنا82واں جنم دن منارہے ہیں۔سلیم خان کا جنم 24نومبر1935کومدھیہ پردیش کے اندورمیں ہواتھا۔یوں توسلیم خان نے فلم انڈسٹری کوکئی سپرہٹ فلمیں دی ہیں،لیکن اپنے شروعاتی کریئرمیں انہیں کافی اسٹرگل کاسامنابھی کرناپڑاتھا۔70اور80کے دہائی میں سلیم خان اکیلے نہیں بلکہ جاویداخترکے ساتھ مل کرکام کرتے تھے۔سلیم اورجاویدکی اس جوڑی نے ایک ساتھ قریب 10ہٹ فلمیں بالی ووڈ کودی تھی،جن میں ’ہاتھی میرے ساتھی‘،’سیتااورگیتا‘’شعلے جیسی ہٹ فلمیں شامل ہیں۔سلیم خان کے رائٹررہونے کے توسبھی قائل ہیں ،لیکن ان کاپہلاپیاررائٹنگ نہیں بلکہ ایکٹنگ تھی۔جہاں ہاں،ایک انٹرویومیں سلیم خان نے بتایاتھاکہ جب وہ قریب 23سال کے تھے تواندورمیں تاراچندبڑجاتیہ کے بیٹے کی شادی میں شریک ہوئے ۔اسی دوران کے نامی ڈائریکٹر نے سلیم کوممبئی آکرکام کرنے انوائٹیشن دیا۔حالانکہ سلیم اس پرپہلے تھوڑاہچکچائے کیونکہ انہیں فلمی دنیاکے بارے میں زیادہ جانکاری نہیں تھی لیکن بعدمیں ممبئی جانے کا فیصلہ کیامگربطوراداکارخاص پہچان نہیں بناپائے۔ایک انٹرویومیں سلیم بتاتے ہیں کہ انہیں لکھنے کاکوئی خاص شوق نہیں تھا لیکن وہ اپنے دوستوں کے ’پریم پتر‘لکھاکرتے تھے۔جس سے ان کی رائٹنگ کاسفرشروع ہوا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *