نیویارک : دہشت گردانہ حملے میں 8افرادہلاک

manhattan
امریکہ میں نیویارک کے اوارمینہٹن میں ایک ڈرائیورنے پیدل چلنے والوں اورسائیکل لین میں ٹکرمارکرکم سے کم 8 لوگوں کی جان لے لی اوردیگر12افرادکوزخمی کردیا۔افسران نے اسے دہشت گردانہ حملہ بتایاہے۔نیویارک کے پولیس کمشنرجیمس اونیل نے بتایاکہ 29سالہ ٹرک ڈرائیورجب ایک اسکول بس میں ٹکرمارکربھاگنے کی کوشش کررہاتھاتوپولیس نے اس کے پیٹ میں گولی ماری اوراسے حراست میں لے لیا۔اسکول بس سے ٹکرمیں دوبچے ،دواورشخص زخمی ہوگئے۔آٹھ میں سے چھ لوگوں کی موقع واردات پرہی موت ہوگئی ،جبکہ دودیگرلوگوں نے اسپتال میں دم توڑدیا۔اس حملے میں مارے گئے 8لوگوں میں سے ایک بیلجم اور5ارجنٹیناکے شہری ہیں۔وہیں پولیس کی گولی سے زخمی 29سال کے دہشت گردکوگرفتارکیاگیا،وہ ازبکستان کا رہنے والا بتایاجارہاہے۔یہ حادثہ امریکہ کے مینہٹن میں 31اکتوبربروزمنگل مقامی وقتکے مطابق 3بجکر15منٹ پرہواہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *