اے ایم یو کی ٹیم نے قومی مقابلہ میں سب سے تیز اِیفی سائیکل کا خطاب جیتا

membes-of-amu-winning-team
ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سوسائٹی آف آٹوموٹیو انجینئر (ایس اے ای) کلب کی ٹیم گرین ویریئرس (TGW5.0) کے ذریعہ تیار کی گئی ہائی بِریڈ گاڑی فینکس (Phoenix) کو لولی پروفیشنل یونیورسٹی، پھگواڑہ پنجاب میں حال ہی میں منعقد قومی سطح کے مقابلہ ’Efficycle-2017‘میں سب سے تیز گاڑی کا خطاب ملا۔ یہ ہائی بِریڈ گاڑی انسان و بجلی کی طاقت پر چلتی ہے۔ اے ایم یو کی ٹیم کو بطور انعام 25؍ہزار روپئے دئے گئے۔ مذکورہ مقابلہ میں ملک کے 62؍انجینئرنگ کالجوں کی ٹیموں نے شرکت کی تھی ۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برس ’Efficycle-2016‘ میں اے ایم یو کی ٹیم گرین ویریئرس نے دوسری سب سے تیز ہائی بِریڈ گاڑی کا خطاب جیتا تھا۔ بڑھتی ہوئی آلودگی اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی کھپت کو روکنے کے لئے بنائی جانے والی ایفّی سائیکل صرف بیس پیسے میں ایک کلومیٹر تک چلے گی۔ ساتھ ہی بیٹری کے ایک فُل چارج سے تقریباً 100کلومیٹر کی دوری طے کی جاسکے گی۔
فیکلٹی ایڈوائزر پروفیسر نفیس احمد (دوئم) نے طلبہ کی ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ کلب کے سینئرس وامق ہاشمی، شبھم وارشنے، فہیم ، انچل وارشنے اور میہول کی نگرانی میں 19؍لوگوں کی ٹیم نے ایفّی سائیکل کو ڈیزائن اور تیار کیا۔ ٹیم میں وکرم پرمار (کپتان)، کُنال سنگھ (نائب کپتان)، آشیش گرگ، روہت سارسوت، رشبھ، کامران، منیش، سجل، شامبھوی پانڈے، امیشا سکسینہ، پرتیگیا، ابھیشیک، سالم، دیکشانت، سکشم، شوبھی، عرفان، آصف اور اسرار شامل ہیں۔ مذکورہ کامیابی سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا نام روشن ہوا۔ اس پروجیکٹ کو کامیاب بنانے میں وکاس ہیرو، آرگینن کلاسیزاور فیوچر ہائی ٹیک بیٹری نے مالی تعاون کیاجن کا طلبہ نے شکریہ ادا کیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *