عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں زلزلے،140سے زائدافرادہلاک

earthquake-in-iraq-and-iran
عراق اور ایران کے سرحدی علاقے میں آنے والے 7.3 کے شدت سے آئے زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ اس بھیانک زلزلے میں 140لوگوں کی موت ہوگئی اور800سے زائدلوگ زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز عراق کے جنوبی شہر حلبجہ تھا اور اس کی زمین میں گہرائی 33.9 کلومیٹر تھی۔مقامی میڈیارپورٹ کے مطابق،مقامی وقت رات9:20بجے آئے اس زلزلے کے جھٹکے کئی ایرانی شہروں میں محسوس کئے گئے اورکم سے کم 8گاؤں تباہ ہوگئے۔اس وجہ سے کئی جگہوں پرشہرملبے میں تبدیل ہوگئے اورکئی جگہوں پرزمیں دوزکی بھی خبرہے،جس سے راحت کاری کاموں میں کافی دقتیں آررہی ہیں۔زلزلے کی وجہ سے بجلی کنکشن کاٹ دی گئی ہے۔زلزلہ متاثرہ علاقوں میں سڑکیں آمدورفت کے لائق نہیں رہ گئی ہیں اوراس وجہ سے بچاؤ ٹیموں کووہاں پہنچنے میں پریشانی ہورہی ہے۔اس زلزلے کے جھٹکے اسرائیل اورکویت میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *