مہندرسنگھ دھونی ایک بہترین کھلاڑی ہیں:روی شاستری

ravi-shastri-and-dhoni
ٹیم انڈیاکے ہیڈکوچ روی شاستری کاکہناہے کہ سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان اوروکٹ کیپروبلے بازمہندرسنگھ دھونی ایک بہترین کھلاڑی ہیں اورکچھ برے لوگ ان کے کرکٹ کریئرکوختم ہوتے ہوئے دیکھناچاہتے ہیں۔بنگال کے ایک اخبارکوانٹرویودیتے ہوئے روی شاستری نے یہ بات کہی ہے۔انہوں نے کہاکہ’ایسالگ رہاہے کہ ان کے آس پاس ان سے جلنے والے کئی لوگ ہیں،جوان کے کریئرمیں برے دن دیکھناچاہتے ہیں‘۔انہو ں نے انٹرویومیں مزیدکہاکہ کچھ لوگ ایسے ہیں، جودھونی کے کریئرکوختم ہونے کا انتظارکررہے ہیں۔حالانکہ ، ان کے جیسے بہترین کھلاڑی اپناخودطے کرتے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ ہندوستانی ٹیم جانتی ہے کہ دھونی کتنے قابل ہیں اورایسے کھلاڑی کے خلاف کسی بھی تنقید سے ٹیم پرکوئی اثرنہیں پڑتا۔انہو ں نے کہاکہ تنقید سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ہم جانتے ہیں کہ ہمارے من میں دھونی کی کیاجگہ ہے،وہ ایک بہترین کھلاڑی ہیں‘۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *