دہلی میں کرائم برانچ نے کروڑپتی نوکرانیوں کوگرفتارکیا

crime-branch
گھروں میں میڈکی نوکری کرنے کے بہانے چوری کے کئی وارداتوں کوانجام دے چکے ایک گروہ کی سات خواتین کوکرائم برانچ نے گرفتارکیاہے۔ان کے پاس سے پولس نے قریب ایک کروڑروپے کی گولڈاورڈائمنڈجویلری بھی برآمدکی ہے۔دہلی کے نیوفرینڈس کالونی ،حوض خاص اورمیاں والی نگرتھانے میں درج چوری کے تین معاملوں میں سوفیصدجویلری ان کے پاس ریکورہوئی ہے۔اس گرفتاری سے کیلاش ،رجوری گارڈن ، منگولپوری ، نیوفرینڈس کالونی، سریتاوہار، حوض خاص، میاں والی نگراورنوئیڈامیں درج چوری کے 9معاملوں کے معمہ حل ہوگیاہے۔ان میں سے پانچ معاملوں کی جانچ کرائم برانچ ہی کررہی تھی۔این بی ٹی کے مطابق ،اس گروہ کی خواتین زیادہ تردہلی این سی آرکے پاش علاقوں میں واقع کوٹھیوں اورفلیٹس میں ہی میڈکی نوکری کرتی تھیں۔یہاں مالکوں کابھروسہ جیتنے کے بعدچنددنوں کے اندرگھرمیں چوری کی واردات کوانجام دے ڈالتی تھیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *