خودکوپی ایم اوافسربتانے والاشخص پولس کی گرفت میں

farzi-pmo-file-photo
دہلی پولیس نے ایک ایسے شخص کوگرفتارکیاہے،جوخودکووزیراعظم نریندرمودی کے آفس میں تعینات افسربتاتااورسرکاری محکموں سے اپناکام کرواتاتھا۔خودکوکنیہاکمارعرف ڈاکٹرکے کے بتانے والا یہ شخص اپنے ساتھ باقاعدہ ایک وزیٹنگ کارڈلیکرچلاتاتھا،جس میں اس کی شناخت اورپی ایم اوکاپتالکھاہواہے۔نیوزچینل’آج تک ‘کے مطابق مرکزی ویجلنس کمشنرسے مل کرکنہیاکمارکسی شخص کی پوسٹنگ کے لئے دباؤبنارہاتھا۔اس نے کمشنرکواپناوزیٹنگ کارڈ دیا،جس میں اس کی پہچان بطورڈائرکٹر،پی ایم اودیاہواہے۔اتناہی نہیں پی ایم اوکے کمرہ نمبر152میں اس نے اپناکیبن بتایا۔ویجیلنس کمشنرکوملزم پرشک ہوا۔انہوں نے فوراً پولیس کوجانکاری دی۔پولس نے جانچ کے بعدملزم کوحراست میں لے لیا۔تفتیش میں پتہ چلاکہ کنہیاکمارعرف ڈاکٹرکے کے خودکوپی ایم اوکاڈائرکٹربتاکرسرکاری محکموں سے اپناکام نکلواتاتھا۔وہ جس ایس یووی گاڑی سے چلتاہے،اس پرحکومت ہندکااسٹیکرلگاہواہے۔پولیس مزیدپوچھ تاچھ کررہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *