لیفٹیننٹ کرنل کی بیٹی سے کرنل نے کیاریپ

rape
لیفٹیننٹ کرنل کی بیٹی سے عصمت دری کے الزام میں شملہ پولس نے ایک آرمی کرنل کوگرفتارکیاہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق، بتایاجارہاہے کہ کرنل لڑکی کوماڈلنگ کاجھانسادیکراپنے گھربلایااوراس سے ریپ کیا۔موصولہ اطلاع کے مطابق،ریپ کاملزم کرنل آرمی ٹریننگ کمانڈمیں تعینات ہے۔یہ کمانڈملک کی ان 7کمانڈمیں سے ایک ہے جہاں سیکوریٹی اہلکارو ں کوٹریننگ دی جاتی ہے۔اس بارے میں شملہ کی ایس پی نے بتایاکہ کرنل کی گرفتاری لڑکی کی میڈیکل جانچ کے بعدکی گئی ہے۔اس معاملے میں ایک ملزم کے خلاف بھی معاملہ درج کیاگیاہے۔بیان میں متاثرہ لڑکی نے پولس کوبتایاکہ ملزم نے شملہ کے ایک تھےئٹرمیں اسے اوراس کے والدکوبلایاتھا،بعدمیں وہ انہیں ڈنرپرلے گیا،یہاں ملزم نے لڑکی کے والدیہ جھانسہ دیاکہ لڑکی کوممبئی بھیجاجائے ،تاکہ وہ ماڈلنگ کرسکے۔ملزم کے بہکاوے میں آکرلڑکی نے پہلے اپنی تصویرکرنل کوبھیجی اوراس سے ملنے ممبئی کے گھرپہنچی۔یہاں کرنل نے لڑکی کوکہاکہ وہ بالی ووڈ کے کئی مشہورشخصیات سے ملوائیں گے۔اس لئے وہ اس کے گھرپرہی رکے۔اس کے بعدلڑکی کرنل کے گھرپررک گئی۔کرنل نے لڑکی کوپہلے شراب پلائی اورکمرے میں جبراً لے جاکرریپ کیا۔
متاثرہ لڑکی نے بتایاکہ کرنل نے اس سے یہ دھمکی بھی دی کہ اگروہ اس بارے میں کسی کوبتائے گی اس کے والدکاکریئرتباہ ہوجائے گا۔بہرحال لڑکی نے گھرپہنچے کے بعداپنے والداس واقعہ کے بارے میں بتایا۔لڑکی شکایت پرشملہ پولس نے معاملہ درج کیااورمیڈیکل جانچ کے بعدملزم کرنل کوگرفتارکیاگیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *