اکولہ مہاراشٹرمیں بھی یوم اطفال منایاگیا

iqra-primry-school
جہاں پورے ملک میں 14نومبرکواولین وزیراعظم کی یوم پیدائش کے موقع پریوم اطفال کااہتمام کیاگیا،وہیں اقراء اردوپرائمری وہائی اسکول حمزہ پلاٹ ،اکولہ میں بھی ’’یوم اطفال ‘‘کاپروگرام منعقدکیاگیا۔اس پروگرام کے صدرالحاج محمدذاکرقاسم(سکریٹری وصدرمدرس اقراء اردوہائی اسکول اکولہ )تھے۔پروگرام کا آغازجماعت دہم کے طالب علم توقیرشاہ جہانگیرنے تلاوت قرآن پاک سے کی۔زنیرہ عنبرجہانگیرشاہ جماعت ششم کی طالبہ نے نعت پاک پیش کی۔طلباوطالبات کی ہمہ جہت ترقی کیلئے اسکول میں مختلف تہذیبی وثقافتی پروگرام انعقادکیاگیا۔طلبامیں نورالفیہ سیدشوکت جماعت ہشتم،فیصل خان ہارون خان جماعت نہم،صوفیہ انجم جماعت دہم ودیگرطلباوطالبات نے پنڈت جواہرلال نہروکے کئے ہوئے مختلف کام وسوانح عمرپرنظرثانی کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات پیش کئے۔صدرنے طلباوطالبات کی بہترین رہنمائی وہمت افزائی کی۔پروگرام کی نظامت بے بی نازنین میڈم نے کی اوراظہارتشکرسعوداحمدخان نے کئے۔پروگرام کوکامیاب بنانے کیلئے سیدمجاہدحسین(صدرمدرس اقراء اردوپرائمری اسکول آکولہ)کے زیرنگراں سبھی تدریسی وغیرتدریسی عملہ شامل تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *